حیدرآباد۔18جون(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے نئے دار الحکومت کو وجئے واڑہ۔
گنٹور کے درمیان قائم کیا جا سکتا ہے۔ چنانچہ آندھرا پردیش کے وزیر برائے
شہری ترقیات نارائنا نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل
کرلیا۔ اور کہا کہ آندھرا
پردیش کے عوام کی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی ضلع کرشنا ۔ گنٹور کے
درمیان نئے دار الحکومت کو قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دار
الحکومت کو بین الاقوامی حیثیت دی جائیگی۔